17

زمانۂِ غیبت کے منتظرین پر فرض ہے کہ وہ اخلاقی فضائل پر مشتمل معاشرے کو تشکیل دیں، آیت اللہ احمد مروی

  • News cod : 60243
  • 15 فوریه 2025 - 8:31
زمانۂِ غیبت کے منتظرین پر فرض ہے کہ وہ اخلاقی فضائل پر مشتمل معاشرے کو تشکیل دیں، آیت اللہ احمد مروی
آیت اللہ مروی نے کہا کہ ہمیں اخلاقی اقدار کو زندہ رکھنا چاہئے ،انسانی فضیلتوں کو معاشرے میں رائج کریں اور ایسا معاشرہ وجود میں لائیں جو ظہور کے لائق ہو

وفاق ٹائمز ، حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی آیت اللہ احمد مروی نے کہا ہے کہ ہم حضرت امام مہدیؑ(عج) کے ظہور کا انتظار کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ایک دن یہ انقلاب ظہور سے مل جائے گا۔لیکن اگر امام ظہور فرمائیں تو ہم اس زمانے میں کیا کریں گے؟ ہم کیوں ظہور چاہتے ہیں؟ کیونکہ ہمارا نصب العین الہیٰ اقدار کو قائم کرنا ، عدل و انصاف کو فروغ دینا ،ایران اور تمام مسلمانوں کی عزت و وقار اور آزادی کا تحفظ کرنا اور ظلم و ستم کا مقابلہ کرنا ہے؟پس اگر ظہور کے لئے ہمارے یہ مقاصد ہیں تو غیبت کے زمانے میں بھی ہمیں ان کے حصول کی کوشش کرنی ہوگی۔

آیت اللہ مروی نے کہا کہ ہمیں اخلاقی اقدار کو زندہ رکھنا چاہئے ،انسانی فضیلتوں کو معاشرے میں رائج کریں اور ایسا معاشرہ وجود میں لائیں جو ظہور کے لائق ہو وہ معاشرہ جو گناہوں سے پاک ہو،اس کے لوگ عادل اور منصف ہوں اور اخلاقی خوبیوں سے بھرا ہوا ہو،اگر ہم ظہور سے پہلے ایسا معاشرہ بنا لیں تو ایسا لگے گا جیسے ہم اسی زمانے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60243

ٹیگز