17

علامہ امین شہیدی کی والدہ کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار تعزیت

  • News cod : 60263
  • 16 فوریه 2025 - 18:31
علامہ امین شہیدی کی والدہ کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار تعزیت
اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا ہے کہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر آپ سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں

وفاق ٹائمز، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر ملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی، صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ سید حسنین عباس گردیزی و دیگر رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا ہے کہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر آپ سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، غم کی اس عظیم گھڑی میں ہم علامہ امین شہیدی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور والدہ مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں کہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوار حضرت سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا میں جگہ عنایت فرمائے اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60263

ٹیگز