16

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے علامہ سید علی ناصر سعید عبقاتی کی ملاقات

  • News cod : 60326
  • 20 فوریه 2025 - 19:17
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے علامہ سید علی ناصر سعید عبقاتی کی ملاقات
مرجع عالی قدر نے ان سےلکھنؤ اور ہندوستان کے مومنین کی أحوال پرسی کی اور کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری زندگی میں لکھنؤ کا حوزہ علمیہ اپنے پرانے عہد کی طرف پلٹ جائے

وفاق ٹائمز، مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں لکھنؤ ہندوستان سے تشریف لائے حجۃ الإسلام علامہ سید علی ناصر سعید عبقاتی کا خیر مقدم فرمایا ۔

موصوف مہمان نے مرجع عالی قدر کی صحت کے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی، مرجع عالی قدر نے ان سےلکھنؤ اور ہندوستان کے مومنین کی أحوال پرسی کی اور کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری زندگی میں لکھنؤ کا حوزہ علمیہ اپنے پرانے عہد کی طرف پلٹ جائے لہذا اس عظیم حوزہ علمیہ کی جوانی پلٹانے کے لئے سب کوششیں کریں،

مزید مرجع عالی قدر نے مومنین کرام کی سلامتی اور ان کے تحفظ کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60326

ٹیگز