17

تھرپارکر میں یوم القدس پر شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں

  • News cod : 60689
  • 30 مارس 2025 - 15:51
تھرپارکر میں یوم القدس پر شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں
مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ریلی سے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی رہنماؤں نے خطاب کیا، جنہوں نے قبلۂ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت پر زور دیا۔ آخر میں شہداء فلسطین کے حق میں خصوصی دعا کی گئی اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60689

ٹیگز