20

اسرائیل شر مطلق ہے، مولانا غلام رضا شاکری

  • News cod : 60757
  • 28 مارس 2025 - 21:04
اسرائیل شر مطلق ہے، مولانا غلام رضا شاکری
آج یہ مقدس سرزمین اسرائیلی قبضے اور ظلم و جبر کی لپیٹ میں ہے، اور مسلمانوں کی اکثریت اس ظلم پر خاموش اور بے حس نظر آتی ہے۔

وفاق ٹائمز ، چھٹی بین الاقوامی قدس شریف کانفرنس “حی علی القدس” کے عنوان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر عسلویہ میں منعقد ہوئی، جس میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

اس اہم کانفرنس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے طالب علم مولانا غلام رضا شاکری نے بھی شرکت کی اور وفاق ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل شر مطلق ہے یعنی اسرائیل خالص اور خالص شر ہے۔

انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں کہا کہ یہ سال فلسطین کی تاریخ کا انتہائی مشکل ترین سال رہا ہے‘ اور اسرائیل نے ’تاریخ کے گھناؤنے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے ہزار معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر چکا ہے۔

تاہم آج یہ مقدس سرزمین اسرائیلی قبضے اور ظلم و جبر کی لپیٹ میں ہے، اور مسلمانوں کی اکثریت اس ظلم پر خاموش اور بے حس نظر آتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60757

ٹیگز