اس نقشے میں فلسطینی علاقوں کو بیج رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ وہ علاقے جو فلسطینیوں کے لیے ممنوع قرار دیے گئے ہیں سرخ رنگ میں دکھائے گئے ہیں؛ یعنی ایسے حصے جہاں فلسطینیوں کا عملی طور پر داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
یہ نقشہ صیہونی بستیوں کی تعمیر کے بڑھتے ہوئے عمل اور ان کے تسلط کے استحکام کی علامت ہے۔ صیہونی کابینہ کا ارادہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے اس منصوبے کو نافذ کر دے۔
یاد رہے!
مغربی کنارے میں الفتح اور دیگر عرب قوم پرست تنظیموں کی حکومت ہے، جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے۔ لیکن ان کا تسلیم ہونا اور ہتھیار ڈالنے کے باوجود اسرائیل اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے۔ بلکہ اب مغربی کنارے کو بھی آہستہ آہستہ ہضم کرنا چاہ رہا ہے












