24

مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے فکری نشست کا انعقاد

  • News cod : 61874
  • 13 سپتامبر 2025 - 12:20
مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے فکری نشست کا انعقاد
مدرسہ الولایہ قم میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں حجة الاسلام والمسلمین علامہ امین شہیدی صاحب نے اساتید و طلاب حوزہ سے خطاب فرمایا

نشست کا موضوع “وطن عزیز پاکستان میں وحدت امت کے لیے ہونے والی کاوشیں اور مستقبل میں وحدت امت کے لیے علماء و طلاب کی ذمہ داریاں” تھا۔

آقای امین شہیدی نے برصغیر کی عوام کی خصوصیات، یہاں کہ مختلف مذاہب و مکاتب کی صفات، تفرقہ اور افتراق میں ریاست و حکومت کے کردار اور وحدت و اتحاد کے لیے کوشاں رہنے والی شخصیات پر روشنی ڈالی۔

آپ نے بین المسالک ہم آہنگی، ملت تشیع کے داخلی اتحاد اور مختلف انقلابی گروہوں کی وحدت پر زور دیا۔

گفتگو کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا اور مہمان گرامی نے اساتید و طلاب کے مختلف سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61874