8

معاون پژوہش مدرسہ الامام المنتظر قم ایران کی اسپیکر قومی اسمبلی ایران سے سفارت خانہ ایران اسلام آباد میں ملاقات

  • News cod : 62918
  • 06 نوامبر 2025 - 11:53
معاون پژوہش مدرسہ الامام المنتظر قم ایران کی اسپیکر قومی اسمبلی ایران سے سفارت خانہ ایران اسلام آباد میں ملاقات
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً قم میں زیرِ تعلیم طلاب کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاق ٹائمز، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں ایران سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان اسپیکر قالیباف کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف علمی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسہ الامام المنتظر کے معاونِ پژوهش، حجت الاسلام شاہد رئیس اعظم نے مہمانِ خصوصی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً قم میں زیرِ تعلیم طلاب کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62918

ٹیگز