1

نادار قیدیوں کی رہائی کے لیے بڑا اقدام، رہبر انقلاب کی پانچ ارب تومان امداد

  • News cod : 63776
  • 22 فوریه 2026 - 10:19
نادار قیدیوں کی رہائی کے لیے بڑا اقدام، رہبر انقلاب کی پانچ ارب تومان امداد
رہبر انقلاب کی نادار قیدیوں کی رہائی کےلیے پانچ ارب تومان امداد، 39 ویں جشن گلریزان کے انعقاد کے موقع پر نادار اور مستحق قیدیوں کی مدد، تقریب کا مقصد مالی مشکلات کے شکار قیدیوں کی مدد کر کے انہیں دوبارہ سماجی زندگی کی طرف لوٹنے کا موقع فراہم کرنا ہے،

رہبر معظم نے پانچ ارب تومان کی خطیر رقم مستحق قیدیوں کی رہائی کے لیے مختص کردی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 39 ویں جشن گلریزان کے انعقاد کے موقع پر نادار اور مستحق قیدیوں کی مدد کے لیے پانچ ارب تومان عطیہ کر دیے ہیں۔ یہ رقم دیہ کے امور کی پیروی کرنے والے عوامی ادارے کو دی گئی ہے تاکہ وہ افراد جو جرمانہ یا دیت ادا نہ کرسکنے کے باعث جیلوں میں قید ہیں، قانونی تقاضے پورے کر کے رہا ہوسکیں۔

گلریزان تقریب ہر سال ماہ رمضان المبارک میں تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتی ہے، جہاں سرکاری حکام اور مخیر حضرات شرکت کرکے عطیات پیش کرتے ہیں

اس تقریب کا مقصد مالی مشکلات کے شکار قیدیوں کی مدد کر کے انہیں دوبارہ سماجی زندگی کی طرف لوٹنے کا موقع فراہم کرنا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63776

ٹیگز