14

آیت اللہ خامنہ ای کی المناک شہادت کے سبب امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں، کاشف سعید شیخ

  • News cod : 63799
  • 02 مارس 2026 - 22:42
آیت اللہ خامنہ ای کی المناک شہادت کے سبب امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں، کاشف سعید شیخ
علماء و مشائخ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ جعلی حکمران ٹولہ ٹرمپ کی خوشامد اور وقت کے سب سے بڑے یزید کا ساتھ دینے کی بجائے قومی حمیت اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کا ساتھ دے۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ برادر ملک ایران پر عالمی شیطان امریکا اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے دوسری بار جنگ مسلط کرنے اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر قائدین کی المناک شہادت کے سبب امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں، نام نہاد مسلم حکمران امریکا کی چاپلوسی کرنے کی بجائے ایران کا ساتھ دیں، بصورت دیگر عراق، لیبیا، غزہ اور ایران کے بعد بزدل اور غلام حکمرانوں کی بھی باری آ سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں علماء و مشائخ کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر جے یو پی سندھ کے صدر علامہ عقیل انجم قادری، حافظ نصراللہ چنا، پروفیسر نظام الدین میمن، محمد یوسف، علامہ حزب اللہ جکھرو، مولانا عبدالوحید، مفتی خلیل احمد کورائی، مولانا آفتاب ملک نے بھی خطاب کیا۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ ہمارے جعلی حکمران جس ٹرمپ کو نوبل پرائز کا حقدار ٹھراتے رہے، اس ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایران پر جارحیت مسلط کرکے ثابت کر دیا کہ وہ مسلم امت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے جن کو مسلمانوں کا کھلا دشمن قرار دیا وہ کبھی ہمارے دوست نہیں بن سکتے، اس لئے جعلی حکمران ٹولہ ٹرمپ کی خوشامد اور وقت کے سب سے بڑے یزید کا ساتھ دینے کی بجائے قومی حمیت اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کا ساتھ دے۔ آخر میں پاک افغان کشیدگی اور ایران پر امریکی و اسرئیلی حملے کی سخت مذمت اور اتحاد امت پر زور دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63799

ٹیگز