منگل کو ہونے والے اجلاس میں صدر مسعود پزشکیان، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور گارڈین کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شرکت کی۔
اس سے قبل عبوری قیادت کونسل کے پہلے اور دوسرے اجلاس بھی گزشتہ دنوں منعقد ہو چکے ہیں۔
یاد رہے ایرانی آئینِ کے آرٹیکل 111 کے تحت سپریم لیڈر کی وفات، استعفے یا معزولی کی صورت میں 88 سینئر علماء پر مشتمل مجلسِ خبرگانِ رہبری (Assembly of Experts) پابند ہے کہ وہ جلد از جلد نئے رہبر اعلیٰ کی تقرری اور اعلان کرے۔
نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک ایک عبوری کونسل قائدانہ ذمے داریاں سنبھالتی ہے۔
آئینی شقوں کے مطابق اس عبوری کونسل میں صدر، عدلیہ کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے ایک فقیہ شامل ہوتے ہیں، جس کا انتخاب ایکسپیڈینسی ڈکرینمنٹ کونسل (Expediency Discernment Council) کرتی ہے۔












