3

علمائے روندو کا اجلاس، انجمن امامیہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کا اعلان

  • News cod : 64040
  • 31 مارس 2026 - 15:48
علمائے روندو کا اجلاس، انجمن امامیہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کا اعلان
اجلاس میں مملکتِ خداداد پاکستان کی سالمیت، استحکام اور دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر مسلکی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد بین المسلمین کو ناگزیر قرار دیا گیا

روندو میں علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رہبرِ معظم کی شہادت پر عالمِ اسلام کو دلی تعزیت پیش کی گئی اور ان کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں قرارداد کی متفقہ منظؤری دی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رہبرِ معظم کی شہادت کے بعد پاکستان بھر اور بالخصوص گلگت بلتستان میں پرامن شیعہ جوانوں پر سیدھی فائرنگ اور شہادتوں کی شدید مذمت کی گئی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں امریکہ و اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور امتِ مسلمہ کے مشترکہ و مؤثر ردعمل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا اور اسے عوامی حقوق کا جامع ترجمان قرار دیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ سوشل میڈیا کے معاملے پر ہونے والی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس سلسلے کو روکا جائے۔ روندو طورمک کے گرفتار نوجوان کی گرفتاری کو عوامی بے چینی کا سبب قرار دیتے ہوئے بلاتاخیر رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مملکتِ خداداد پاکستان کی سالمیت، استحکام اور دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر مسلکی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد بین المسلمین کو ناگزیر قرار دیا گیا، اور تمام مکاتب فکر سے اخوت و یکجہتی کو فروغ دینے کی اپیل کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64040

ٹیگز