5

رہبرِ شہید کی تشییع تین شہروں میں ہوگی، تدفین روضۂ امام رضاؑ میں؛ تہران میں دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع

  • News cod : 64211
  • 02 ژوئن 2026 - 18:00
رہبرِ شہید کی تشییع تین شہروں میں ہوگی، تدفین روضۂ امام رضاؑ میں؛ تہران میں دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع
 تہران میونسپلٹی کے نائب سربراہ توکلی‌زاده، رہبرِ شہید کی تشییع، قم اور مشہد میں منعقد ہو گی،

تہران میونسپلٹی کے نائب سربراہ توکلی‌زاد نے اعلان کیا ہے کہ رہبرِ شہید کی تشییع کے لیے تین روزہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ تشییع جنازہ تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہو گی، جبکہ وصیت اور قریبی رفقاء کی سفارش کے مطابق آپ کی تدفین روضۂ مبارک امام رضا علیہ السلام میں کی جائے گی۔ حکام تہران میں 15 سے 20 ملین افراد کی متوقع شرکت کے پیش نظر وسیع انتظامات کر رہے ہیں۔

تہران میونسپلٹی کے نائب سربراہ توکلی‌زاده نے رہبرِ شہید کی تشییع اور تدفین کے پروگرام کے حوالے سے اہم تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی تشییع جنازہ کے لیے تین روزہ پروگرام طے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رہبرِ شہید کی تشییع تہران، قم اور مشہد میں ہونا قطعی ہے، جبکہ تہران میں ہونے والی مرکزی تشییع کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ اس عظیم اجتماع کے لیے متعلقہ ادارے 15 سے 20 ملین افراد کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کر رہے ہیں۔

توکلی‌زاده کے مطابق رہبرِ شہید کی تدفین ان کی وصیت اور قریبی افراد کی سفارش کی روشنی میں روضۂ مطہر امام رضا علیہ السلام میں انجام پائے گی اور آپ وہیں سپرد خاک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشہد میں ہونے والی تشییع کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی، کیونکہ ملک کے مشرقی علاقوں سمیت ہمسایہ ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ ان کے بقول پاکستان، افغانستان، ہندوستان، بنگلہ دیش وغیرہ سے آنے والے عقیدت مندوں کی میزبانی مشہد میں کیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عراق میں بھی رہبرِ شہید کی تشییع کے انعقاد کی تجویز زیرِ غور ہے اور اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

توکلی‌زاده نے کہا کہ رہبرِ شہید کی تشییع میں عوام کی غیر معمولی شرکت متوقع ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس تاریخی اجتماع کے لیے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64211

ٹیگز