2

صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات

  • News cod : 64339
  • 15 جولای 2026 - 18:56
صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات
صدرِ آئی ایس او پاکستان، مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ، پاکستان ایک شجرۂ طیبہ، اس تنظیم کو بے شمار برکتوں اور کامیابیوں سے نوازا،

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے مؤسسہ باقر العلوم، قم میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے مؤسسہ باقر العلوم، قم میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
صدرِ آئی ایس او پاکستان کی وفد کے ہمراہ ادارۂ الباقر کے سربراہ سے قم میں ملاقات
علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے آئی ایس او کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے امامیہ طلبہ کی قومی، ملی اور دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک شجرۂ طیبہ ہے جس کے ثمرات سے ہر دور میں نوجوان نسل، ملت اور معاشرہ فیض یاب ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے نوجوان نسل کی فکری، دینی اور اخلاقی تربیت کا جو عظیم فریضہ اپنے ذمہ لیا ہے، وہ درحقیقت انبیائے الٰہی کے مشن کا تسلسل ہے اور اسی اخلاص و خدمت کے باعث اللہ تعالیٰ نے اس تنظیم کو بے شمار برکتوں اور کامیابیوں سے نوازا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64339

ٹیگز