40

قاتل دھشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کے شہداء کے گھروں پر حاضری

  • News cod : 7582
  • 10 ژانویه 2021 - 11:24
قاتل دھشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کے شہداء کے گھروں پر حاضری
وفاق ٹائمز | قاتل دھشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے

وفاق ٹائمز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے سانحہ مچ کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مزدور اللہ تعالیٰ کا دوست ہے جو رزق حلال کمانے کے لئے محنت و مشقت کرتے ییں وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ص کے محبوب ہیں۔
قاتل دھشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے۔ انہیں نواسہ رسول امام حسین عالیمام علیہ السلام سے عشق و مودت اہل بیت ع کے جرم میں شہید کیا گیا۔ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7582