امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامیہ کے زیراہتمام قرآنی فیسٹیول ’’عالمی ایوارڈالرضوان‘‘ کی اختتامی تقریب منعقدہوئی جس میں قرآنی علوم کے مقابلوں میں شریک منتخب افراد کو ایوارڈ اور انعامات سے نوازا گيا
اس تقریب میں 54 ممالک سے منتخب بہترین قرآنی اساتذہ اور قرآن کریم کے مختلف شعبوں میں فعال 10 افراد کو حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی موجودگی میں عالمی ایوارڈ الرضوان سے نوازا گیا۔



















