10

انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی در حقیقت حق کی فتح اور باطل کی نا بودی کا تاریخ ساز دن ہے ،علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 10244
  • 11 فوریه 2021 - 7:23
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی در حقیقت حق کی فتح اور باطل کی نا بودی کا تاریخ ساز دن ہے ،علامہ اشفاق وحیدی
امام خمینی رح نے ایسے نظام کے لیے جنگ لڑی ہے جسے استعماری طاقتوں نے اپنی شکست کو قبول کیا اسی وجہ سے امام خمینی کا نام ستاروں کی ماند چمک رہا ہے امام خمینی آج بھی ایرانی بہادر عوام کے دلوں پر زندہ جاوید ہے

وفاق ٹائمز کے مطابق امام جمعہ ملبرون علامہ اشفاق وحیدی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی پر اپنے خصوصی پیغام میں ایرانی بہادر عوام بلخصوص رہبر معظم مراجع عظام مدرسین حوزہ و طلاب کو مبارک باد دیتے ھوئے کہی
انہوں نے کہا امام رح نے ایسے نظام کو کامیاب و کامران کیا جس نظام کا ثمر پوری ملت تشیع جہان استفادہ کرتے ھوئے اپنا سر فخر سے بلند سمجھتی ہے
اس انقلاب کی کامیابی پر دور حاضر کی طاغوتی طاقتیں خوف زدہ نظر آتی ہیں
یہی وجہ ہے استعمار اس نظام کو کمزور کرنے کے لیے بین الاقوامی قانون کو زیر پاؤں روندتے ھوئے ایرانی عوام پر غیر قانونی پابندیاں لگاتے ھوئے نظر آتا ہے
کبھی یونیورسٹی اور کبھی شاہ خراساں جسے تربیتی سوشل ادارے پر پابندی لگنا اس کی بھکلاٹ ہے
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں انقلاب اسلامی کی کامیابی پر ملت تشیع جہان جشن مناتے ھوئے نظر آتی ہے جبکہ امریکی ایوانوں میں صف ماتم نظر آتا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10244