7

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پرفائرنگ سے 4 جوان شہید

  • News cod : 10399
  • 12 فوریه 2021 - 12:34
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پرفائرنگ سے 4 جوان شہید
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

وفاق ٹائمزآئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10399

آپکی رائے

  1. ✨💐 ماہ مبارک رجب کے فضائل💐✨

    🌹 کہتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں ایک عابد تھا ،جس نے 600 سال دن رات اللہ کے عبادت میں گزارے تھے۔اور حضرت موسی علیہ سلام کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی تھی۔

    ایک دن اس نے اپنے زمانے کے پیغمبر ع سے پوچھا:یا نبی ع اللہ میرے عبادات کا اجر کتنا ھوگا؟

    تو اللہ کی طرف سے پیغمبر ع پر وحی آئی کہ میرے اس بندے کو کہو کہ اخری زمانے کے پیغمبر ص کے امتی “ماہ رجب” کا ایک دن کا روزہ رکھیں گے تو آپکے ان 600 سال کے کئی گنا برابر انکو ثواب ملے گا😱سبحان اللہ واللہ اکبر و للہ الحمد،

    📚کتاب ثمرات الحیات۔بحث فضائل ماہ رجب📚