7

ویلنٹائن نئی نسل کے ایمان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 10546
  • 13 فوریه 2021 - 23:12
ویلنٹائن نئی نسل کے ایمان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ثروت اعجاز قادری
سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ او آئی سی اسلامی آئیڈیالوجی کا تحفظ اور مغرب کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے فعال کردار ادا کرے، ویلنٹائن ڈے اسلام مخالف، یہود و نصاریٰ کی سازش اور معاشروں کو بے حیائی میں مبتلا کرتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ او آئی سی اسلامی آئیڈیالوجی کا تحفظ اور مغرب کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے فعال کردار ادا کرے، ویلنٹائن ڈے اسلام مخالف، یہود و نصاریٰ کی سازش اور معاشروں کو بے حیائی میں مبتلا کرتا ہے، گستاخ آمیز خاکوں اور مغرب کے اسلام دشمن رویوں کے خلاف او آئی سی آواز بلند کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادری ہاؤس کراچی سے جیکب آباد روانگی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسلامی آئیڈیالوجی کو فروغ دینے کیلئے علماء و مشائخ آگے بڑھ کر کام کریں، علماء کرام اصلاحی بیان میں شرم و حیاء کو قرآن و سنت کی روشنی میں اجاگر کریں، ویلنٹائن جیسے دن نئی نسل کو برائی کی طرف دھکیل کر ایمان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام دشمن منفی پالیسیوں سے اجتناب اور مہنگائی کے جن کو قابو کریں، حکمرانوں سے مہنگائی کا جن قابو نہیں ہو رہا تو پھر معاشی عاملوں کو موقع دیں، جو مہنگائی کے جن کو نکیل ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت ختم کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کیلئے ضروری ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دعوؤں اور دلاسوں سے باہر نکل کر کام کرے، تبدیلی لانے یا تبدیلی کی طرف مثبت نتائج کیلئے 3 سال کا عرصہ غنیمت ہوتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10546