7

ہندوستانی عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی تہران یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر

  • News cod : 10582
  • 14 فوریه 2021 - 16:03
ہندوستانی عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی تہران یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر محمد علی نقوی کو ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کئے جانے کے سلسلے میں ڈاکٹر ایم علی ربانی (کلچرل کونسلر، سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران، نئی دہلی) نے کہا کہ ایران کی یونیورسٹی سے پروفیسر نقوی کی وابستگی سے ہندوستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و علمی رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔

پروفیسر محمود نیلی عماد آبادی (صدر، تہران یونیورسٹی) نے کہا کہ ایران کے تعلیمی اداروں کو ہندوستانی اسکالروں اور ماہرین کے تجربہ و مہارت سے بہت فائدہ ہوگا۔ اس سے ترجمہ، علمی اشاعت، تدریس و تحقیق، پالیسی سازی، فراہم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قدم سے فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تدریس کا معیار بھی بلند ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10582