5

اسرائیل نے شام میں ریڈلائن عبور کی تو سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا،ایران کی وارننگ

  • News cod : 10635
  • 15 فوریه 2021 - 0:09
اسرائیل نے شام میں ریڈلائن عبور کی تو سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا،ایران کی وارننگ
ایرانی وزارت خارجہ کے سینiئر مشیر علی اصغر خواجی نے روسی خبر رساں ادارے سپوتنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی عسکری موجودگی خود دمشق کی باقاعدہ درخواست پر رکھی گئی ہے۔ اسرائیل نے اگر شام میں سرخ لکیریں عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے شام میں ریڈلائن عبور کی تو سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے سینiئر مشیر علی اصغر خواجی نے روسی خبر رساں ادارے سپوتنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی عسکری موجودگی خود دمشق کی باقاعدہ درخواست پر رکھی گئی ہے۔ اسرائیل نے اگر شام میں سرخ لکیریں عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا. انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی فورسز کی موجودگی کا مقصد داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنا ہے اور دمشق کی سرکاری درخواست پر ایران شام میں موجود ہے, لیکن اگر اسرائیل ریڈلائن عبور کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنے عمل پر بہت پشیمان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی اس وقت تک جاری رہے گی, جب تک خود شامی حکومت اور عوام مطالبہ نہ کرے۔ ایرانی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ جو قوتیں غیر قانونی طور پر شام آئی ہوئی ہیں اور شامی کے کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کو فوری طور پر شام سے واپس جانا چاہیئے۔

یادر ہے کہ ایرانی عہدیدار کی جانب سے سخت وارننگ ایسے وقت میں دی گئی ہے، جب کئی مرتبہ شام میں صیہونی فوج نے ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ شام میں جب سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ہونا شروع ہوا ہے اور شامی حکومت کی عملداری قائم ہوئی ہے، تب سے صیہونی ریاست بے چین دکھائی دیتی ہے، کیونکہ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کیخلاف لڑنے والے دہشتگرد گروہوں کو سب سے سے زیادہ سپورٹ اسرائیل کی جانب سے رہی رہے۔ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی تمام تر کوششوں کے بائوجود شام میں ایران اور حزب اللہ نے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک کے پچانوے فیصد علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ خیال رہے کہ شام کیخلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، تاہم صیہونی ریاست کی جانب سے 2011ء سے شامی علاقوں میں میزائل حملوں کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10635