وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر اور ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی ، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت صاحب دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال کرگئے ہیں آپکی وفات پر تمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام ، بالخصوص مقام معظم رہبری اور بلاخص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر رحمت مشرقی ایشیاء خصوصاً انڈونیشیا میں وحدت و تقریب مذاہب اسلامی کے سرگرم مبلغین میں سے ایک تھے۔
اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں مرحوم کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
. آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں












