12

جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان کے تحت “صوت ولحن اور معلمین قرآن تربیتی کورسز” کا آغاز

  • News cod : 10860
  • 18 فوریه 2021 - 12:57
جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان کے تحت “صوت ولحن اور معلمین قرآن تربیتی کورسز” کا آغاز
۷۰ گھنٹوں پر مشتمل اس کورس میں صوت و لحن سے مربوط مضامین جیسے قرآنی نغمات ،آواز کی بہتری کا طریقہ کار،آواز کی نوعیت اور قرآنی نغمات کی فروعات،وقف و ابتدا اور قرآنی مقابلوں میں قابل توجہ نکات کو بیان اور عملی مشق کروائی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان سے جاری اطلاعیہ کے مطابق بلا شبہ قرآن سے وابستگی ملک کے تمام اسلامی فرقوں کو وحدت میں پرونے کا باعث ہے۔قرآن سے وابستگی نہ صرف قرآن کا تقاضا ہے بل کہ تمام معصومینؑ کی تعلیمات بھی اسی اصل کو دین کی روح قرار دیتی ہیں اور اسی کے پیش نطر جامعۃ المصطفی العالمیہ کی بنیادی پالیسی قرآن حدیث کی تعلیمات سے وابستگی ہے ۔

پاکستان میں قرآنی امور کی بہتری کے لیے پہلے مرحلے میں ایسے افراد اور اساتید کی تربیت ضروری ہے جو قرآنی مہارتوں پر تسلط رکھتے ہو ں اور ان امور کی سرپرستی کریں ،ایسے افراد کی تربیت کے لیے ماہر اساتذہ کی اشد ضرورت تھی،الحمد للہ یہ ضرورت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری کریم منصوری کی پاکستان تشریف آوری سے پوری ہو چکی ہے اور سنہری موقع ہے کہ ہم قرآنی اساتید کی تربیت کر سکیں۔

تصویری رپورٹ| جامعۃ المصطفی کے تحت ملک بھر کے معروف قراء کے لیے 15روزہ صوت ولحن کورس کا اہتمام

جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیوستہ صوت ولحن اور معلمین قرآن تربیتی کورسز کا پروگرام تشکیل دیا ہے اور اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر ملک بھر کے معروف قراء کے لیے ۱۵ روزہ صوت ولحن کورس کا اہتمام کروایا ہے ۔اس کورس میں ۱۲ ممتاز قراء نے شرکت کی ۔

۷۰ گھنٹوں پر مشتمل اس کورس میں صوت و لحن سے مربوط مضامین جیسے قرآنی نغمات ،آواز کی بہتری کا طریقہ کار،آواز کی نوعیت اور قرآنی نغمات کی فروعات،وقف و ابتدا اور قرآنی مقابلوں میں قابل توجہ نکات کو بیان اور عملی مشق کروائی گئی۔

جامعۃ المصطفی کی طرف سے اس سلسلے کا دوسرا کورس ان شاء اللہ ۲۲ فروری سے شروع کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10860