23

ہزاروں دینی کتب شائع کرنے والے لاہور کے ممتاز پبلیشر آغا افتخار حسین کا انتقال کر گئے

  • News cod : 11057
  • 20 فوریه 2021 - 13:24
ہزاروں دینی کتب شائع کرنے والے لاہور کے ممتاز پبلیشر آغا افتخار حسین کا انتقال کر گئے
جبکہ ہزاروں کی تعداد میں تراجم اور کتب شائع کی گئی ہیں۔ علمی حلقوں نے آغا افتخار حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کے ممتاز پبلیشرز، افتخار بک ڈپو اسلام پورہ لاہور کے بانی و مالک آغا افتخار حسین انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 20 فروری کو بعد از نماز ظہر جامع مسجد صاحب الزمانؑ حیدر روڈ اسلام پورہ میں ادا کی جائے گی۔ آغا افتخار حسین نے ہزاروں کتب شائع کیں اور دین کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا۔

معروف امامیہ جنتری بھی افتخار بک ڈپو کے زیراہتمام ہی ہر سال شائع ہوتی ہے ۔

جبکہ ہزاروں کی تعداد میں تراجم اور کتب شائع کی گئی ہیں۔ علمی حلقوں نے آغا افتخار حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11057