8

تہران کے ساتھ تعلقات کا فروغ، اسلام آباد کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شیخ رشید

  • News cod : 11166
  • 21 فوریه 2021 - 19:30
تہران کے ساتھ تعلقات کا فروغ، اسلام آباد کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شیخ رشید
انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوستان اور بردرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ تعلقات کا فروغ، اسلام آباد کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاق ٹائمز : پاکستان کے وزیر داخلہ نے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی میں اضافے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا ہے۔

سرحدی شہر تفتان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر باڑھ لگانے کا کام عنقریب ممکل ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف سرحدی سیکورٹی میں اضافہ ہوگا بلکہ دہشت گردوں اور غیر قانونی رفت آمد کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت سرحدی منڈیوں میں اضافے، سفری سہولتیں فراہم کرنے خاص طور سے زائرین کی رفت و آمد کو بہتر بنانے کے جامع منصوبہ پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوستان اور بردرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ تعلقات کا فروغ، اسلام آباد کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ اور سرحدی منڈیوں کی تعداد میں اضافے کی غرض سے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11166