30

گوٹھ بشام خان لوہر میں مدرسہ زینب کبری اور حسینیہ فاطمیہ کی افتتاحی تقریب

  • News cod : 11321
  • 22 فوریه 2021 - 22:18
گوٹھ بشام خان لوہر میں مدرسہ زینب کبری اور حسینیہ فاطمیہ کی افتتاحی تقریب
دینی مدارس نے اسلامی تعلیمات اور قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت ع کے فروغ کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابقگوٹھ بشام خان لوہر ضلع جعفرآباد بلوچستان میں مدرسہ زینب کبری سلام اللہ علیہا اور حسینیہ فاطمیہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

 مدرسے کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دینی مدارس نے اسلامی تعلیمات اور قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت ع کے فروغ کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان مدارس میں قرآن کریم اور تعلیمات اہل بیت وقت آیت کے فروغ کے لیے لئے جو خدمات انجام دی ہیں ہیں وہ سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں نہیں دینی مدارس کی بدولت آج آج معاشرے میں دینی اقدار زندہ ہیں اور معاشرے کی اصلاح کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دینی تعلیم حاصل کریں اور قران کریم پڑھانے والا معاشرے کا بہترین انسان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نصاب مرتب کرنا چاہیے تاکہ وہ زمانے کے بدلتے تقاضوں کے مطابق نوجوان نسل کی رہنمائی کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں خواتین کا اہم کردار ہے اس لئے کہ خواتین آئندہ نسل کی تعلیم اور تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں
انہوں نے کہا کہ اہل خیر حضرات کو دینی مدارس کی تاسیس اور تعمیر کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔ تاکہ دینی مدارس ایک بہتر ماحول میں اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں۔


اس موقع پر تقریب سے علامہ حاجی سیف علی ڈومکی اور کامران علی کربلائی نے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11321