12

امام محمد تقی نے علمی مناظرے کے ذریعہ دشمنان اسلام کو ھمیشہ کے لیے شکست دی، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 11368
  • 23 فوریه 2021 - 16:34
امام محمد تقی نے علمی مناظرے کے ذریعہ دشمنان اسلام کو ھمیشہ کے لیے شکست دی، علامہ اشفاق وحیدی
دور حاضر کے طاغوتی اور استعماری عناصر کے ظالمانہ نظام کے لیے جدوجہد کرنا بھی سنت محمدی ص اور سنت اہل بیت ع ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نویں تاجدار ولایت حجت خدا امام محمد تقی ع کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا

امام محمد تقی نے علمی مناظرے اور تقوی کے ذریعہ دشمنان اسلام کو ھمیشہ ھمیشہ کے لیے شکست دے کر اپنے جد کی سنت اور دین الہی مبیں کو زندہ رکھا
دور حاضر کے طاغوتی اور استعماری عناصر کے ظالمانہ نظام کے لیے جدوجہد کرنا بھی سنت محمدی ص اور سنت اہل بیت ع ہے
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مذاھب کے درمیان ھم آہنگی اور ایک دوسرے کو برداشت تحمل کے ذریعہ محبت کے پیغام کو عام کرنا تاکہ تفریق ڈالنے والی قوتوں کو کمزور کیا جا سکے
انہوں نے اس موقع پر امام زمانہ عج رہبر معظم مراجع عظام علماء مدرسین طلاب حوزہ اور شیعان جہان کو مبارک باد پیش کی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11368