7

ایران میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام 2 دہشتگرد ہلاک

  • News cod : 11675
  • 25 فوریه 2021 - 15:02
ایران میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام 2 دہشتگرد ہلاک
ایرانی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے پیرانشہر میں دہشتگردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی گئی جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

وفاق ٹائمز-اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مغربی آذربائیجان کے حساس اداروں اور حمزہ سید الشہدا(ع) بیس کے تعاون سے دہشتگردانہ کارروائی کرنے والے ایک ایسے گروہ کے 2 دہشتگردوں کو ایک مسلح جھڑپ کے دوران موقع پر ہلاک کیا گیا جس کا رابطہ عراقی کردستان میں موجود دہشتگرد گروہوں سے تھا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے 2 کلاشنکوف ، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11675