27

13 رجب “یوم پدر” کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ممالک میں تقریبات جاری

  • News cod : 11680
  • 25 فوریه 2021 - 15:30
13 رجب “یوم پدر” کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ممالک میں تقریبات جاری
مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کی ولادت باسعادت کے دن کو اسلامی جمہوریہ ایران میں "والد یا پدر" کے دن کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ اس روز بچے اپنے والد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہیں، تحفے اور تحائف دیتے ہیں اور انکی انتھک محنت کی قدردانی کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کی ولادت باسعادت کے دن کو اسلامی جمہوریہ ایران میں “والد یا پدر” کے دن کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ اس روز بچے اپنے والد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہیں، تحفے اور تحائف دیتے ہیں اور انکی انتھک محنت کی قدردانی کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں 13 رجب کے دن کو اس لئے روز پدر کا نام دیا گیا ہے کہ اس دن کا تعلق اسلامی تاریخ کی اس درخشاں ہستی سے ہے کہ جن کا کردار ہر اعتبار سے نمایاں اور ممتاز رہا ہے۔ آپ اس دنیا میں تشریف لائے تو کعبہ میں، اور مولود کعبہ کہلائے۔ سب سے پہلے جس ہستی کو دیکھا وہ رسالت مآب (ص) ہی تھے۔ آپ (ص) کے سایہ عاطفت میں ہی گھٹنوں کے بل چلے اور آغوشِ رسالت میں نشوونما پا کر بالآخر میدان جہاد کے شہسوار بنے۔

مولودِ کعبہ نے کائنات کی ہرشے کو اسلام کی ہی روشنی میں دیکھا۔ درسگاہِ نبوی میں تعلیم و تربیت پائی۔ معلم انسانیت جیسا معلم و مربی ملا۔ رہنے کو نبوت کا گھرانہ اور بود و باش کے لئے سرزمینِ وحی ملی۔ قرآنی آیات کی شانِ نزول کے چشم دید گواہ بنے۔

حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن اور روز پدراسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ایران کی سرکاری اور نجی عمارتوں، مساجد، امام بارگاہوں اور تمام مقدس مقامات نیز سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے- عاشقان حیدر کرار جگہ جگہ لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-

نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز جشن مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام اور روز پدر کے اس پر مسرت موقع پر اپنے تمام قارئیں اور چاہنے والوں کی خدمت میں دل کی گہرائی سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11680