17

حسینی عزادار ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایرانی چیف جسٹس

  • News cod : 1200
  • 01 سپتامبر 2020 - 15:50
حسینی عزادار ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایرانی چیف جسٹس

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے نائجیریا میں حسینی عزاداروں پر حملے کی […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے نائجیریا میں حسینی عزاداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسینی عزاداروں پر ظلم و ستم سے تحریک عاشورا مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی اور حسینی عزادار ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور وہ ظالموں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت نے عالمی سطح پر بیداری پیدا کی اور شہید قاسم سلیمانی کا خون امریکہ کی گوشہ نشینی کا باعث بنا جس کی وجہ سے علاقائی عوام خطے سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1200

ٹیگز