9

کرگل سکردو و لداخ روڈ کھولنے کے لئے قرارد جی بی اسمبلی میں منظور

  • News cod : 12077
  • 01 مارس 2021 - 13:24
کرگل سکردو و لداخ روڈ کھولنے کے لئے قرارد جی بی اسمبلی میں منظور
رکن گلگت بلتستان اسمبلی حجۃ الاسلام شیخ اکبر علی رجائی کیجانب سے کرگل سکردو و لداخ روڈ کھولنے کے لئے پیش کی گئی قرارد متفقہ منظور ہوگئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان اسمبلی میں رکن اسمبلی و سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ حجۃ الاسلام شیخ اکبر علی رجائی کیجانب سے کرگل سکردو و لداخ روڈ کھولنے کے لئے پیش کی گئی قرارد متفقہ منظور ہوگئی۔

واضح رہے صوبائی سکریٹری جنرل آغا علی رضوی کے حکم سے عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے کارگل سکردو اور لداخ روڈ کھولنے کیلئے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے قرار داد جمع کرایا جسے صوبائی اسمبلی کے تیسرے سیشن میں پیش کرنے کی منظوری ملی۔ تیسرے سیشن کے پہلے روز شیخ اکبر علی رجائی نے اسمبلی میں اس قرار داد کو پیش کیا تو تمام معزز اراکین اسمبلی کیجانب سے متفقہ طور پر منظور ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12077