19

امام حسینؑ نے اسلامی عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد و شہادت کا راستہ اپنایا، جماعت اسلامی

  • News cod : 1208
  • 03 سپتامبر 2020 - 14:06
امام حسینؑ نے اسلامی عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد و شہادت کا راستہ اپنایا، جماعت اسلامی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کی کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ دیانتدار قیادت اور اسلام کا […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کی کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی موجودہ تمام مسائل کا حل ہے، عالی مقام سیدنا امام حسینؑ نے اسی عادلانہ نظام کیلئے اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت جدوجہد و شہادت کے راستے کا انتخاب کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی مسجد گارڈن کراچی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ کوئی بھی تحریک یا تبدیلی قربانی مانگتی ہے، پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور فرسودہ نظام نے عوام کو مزید مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، ملک کا سب سے بڑا شہر و دارالحکومت کراچی میں تاحال پوش علاقوں سے بھی نکاسی آب نہیں ہو کسی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مگر کوئی داد و فریاد سننے والا بھی نہیں ہے، اس لیے دیانتدار اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1208

ٹیگز