11

مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے+تصاویر

  • News cod : 12517
  • 05 مارس 2021 - 15:53
مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے+تصاویر
مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس تین روزہ تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے۔ پاپ فرانسس کی عراق آمد پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے شاندار استقبال ، نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی اور بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے ملاقات کریں گے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس تین روزہ تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے۔ پاپ فرانسس کی عراق آمد پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے شاندار استقبال ، نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی اور بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عالم مسیحیت کے روحانی پیشواپاپ فرانسس مرجع عالم تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کیلئے تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں ۔

ذرائع کےمطابق عراق پہنچنے پر پاپ فرانسس کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عراقی وزیر اعظم اور اعلیٰ عہدیداروں نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہااس موقع پر فوجی دستوںنے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پاپ فرانسس کی عراق آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ پاپ فرانسس دورہ عراق کے موقع پر مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ سیستانی سے نجف اشرف میں خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاپ فرانسس کی کربلائے معلیٰ میں امام حسینؑ کے حرم کی زیارت بھی متوقع ہے ۔ جبکہ وہ عراق میں مقیم عیسائی بشپس، مشنری سے بھی ملاقات کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12517