8

ام البنین(ع) ای یونیورسٹی کی جانب سے قرآنی علوم کی نشر و اشاعت کے لئے قرآن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان

  • News cod : 12522
  • 05 مارس 2021 - 16:12
قرآن اور علوم القرآن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا، قرآنی تعلیمات کو عام کرنا، انسانی تہذیب میں نیکی کی اقدار کے تحفظ میں کردار ادا کرنا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین عليہا السلام ای یونیورسٹی نے برائے خواتین قرآنی علوم اور معارف ثقلین کی نشر و اشاعت کے لئے قرآن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

یہ ڈیپارٹمنٹ حوزوی و اکیڈمک مضامین پر مشتمل چار سالہ کورس میں گریجویشن فراہم کرے گا۔

یونیورسٹی کے صدر شیخ حسین الترابی نے کہا کہ اس شعبے کے قیام کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

قرآن اور علوم القرآن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا، قرآنی تعلیمات کو عام کرنا، انسانی تہذیب میں نیکی کی اقدار کے تحفظ میں کردار ادا کرنا۔خواتین میں علوم القرآن کے بارے آگاہی و فروغ۔قرآنی علوم میں خواتین گریجویٹ تیار کرنا۔

قرآنی علوم میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کی سرپرستی کرنا۔

– خواتین میں علوم القرآن ، فقہ اور عقائد اوراسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کرنا۔

-منفی افکار کا علمی قابلہ کرنا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گریجویشن کورس عربی اور انگریزی میں ہوگا اور اس کورس کے لئے جلد ہی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12522