9

سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

  • News cod : 1303
  • 03 سپتامبر 2020 - 2:20
سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے بعد متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ  امارات کے معاہدے کے بعد اسرائیل کو بھی ہی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی صدر کے مشیر کی اسرائیل اور امارات معاہدے پر سعودی ولی عہد سے ملاقات
دوسری جانب سعودیہ کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
مواقف المملكة الثابتة والراسخة تجاه القضيةالفلسطينية والشعب الفلسطيني لن تتغير بالسماح بعبور أجواء المملكة للرحلات الجوية القادمة لدولة الإمارات العربية المتحدة والمغادرة منها إلى كافةالدول، كما أن المملكة تقدر جميع الجهودالرامية إلى تحقيق سلام عادل ودائم وفق مبادرةالسلام العربية
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) September 2, 2020
اپنے ٹوئٹ میں انہون نے کہا کہ عرب دنیا میں امن کے لیے ہونے والے اقدامت کو سعودی عرب سراہاتا ہے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1303