7

کورونا میں اضافہ؛ خیبر پختونخوا میں بازار 8 بجے بند کرنے اور تقریبات پر پابندی کا حکم

  • News cod : 13398
  • 14 مارس 2021 - 23:49
کورونا میں اضافہ؛ خیبر پختونخوا میں بازار 8 بجے بند کرنے اور تقریبات پر پابندی کا حکم
پنجاب کے بعد اب خیبر پختون خوا میں بھی کورونا کیسز بڑھنے پر مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں بازار 8 بجے بند رنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاق ٹائمز-محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہر قسم کے بازار رات 8 بجے بند ہوجائیں گے تاہم ادویات، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور تقریبات، شہر میں ہر قسم کی ثقافتی تقریبات اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی جبکہ مزارات بھی غیر بند کردیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پبلک پارکس شام 6 بجے بند ہوجائیں گے، حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل لازمی ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13398