کورونا وائرس

25جولای
کورونا وائرس سے نوجوان ایرانی سائنسدانوں کی معرکہ آرائی

کورونا وائرس سے نوجوان ایرانی سائنسدانوں کی معرکہ آرائی

ویکسین بنانے کا ہمارا ریکارڈ سو سال پرانا ہے۔ آج جو ممالک ویکسین بنا رہے ہیں ان میں سے بعض کو یہ ٹیکنالوجی ایران سے ملی ہے۔ یعنی ایران نے ویکسین بنانے کے سلسلے میں ان ممالک کی مدد کی ہے۔ ایران میں میڈیکل سائنس ہمیشہ سے کافی پیشرفتہ رہی ہے۔ تاریخ میں ہمارے یہاں بڑے حاذق اطباء گزرے ہیں جن کی کتب اور نظریات دنیا کی میڈیکل کمیونٹی میں آج بھی معتبر مانے جاتے ہیں۔

10می
سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے جکی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

06می
سعودی حکومت کا رواں سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجازت نہ دینے پر غور

سعودی حکومت کا رواں سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجازت نہ دینے پر غور

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب مسلسل دوسرے سال بھی حج کے لیے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی لگاسکتی ہے اور صرف مقامی مقیم افراد کی محدود تعداد کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ جن افراد کو اجازت ہوگی ان کےلیے کورونا ویکسی نیشن کروانا ضروری ہوگا۔

01می
مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع 60 ہزار نمازیوں کی شرکت

مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع 60 ہزار نمازیوں کی شرکت

قدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے کے ڈائریکٹر عزام الخطیب نے کہا ہے کہ قدس کی جابر اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے باشندوں کومسجد الاقصی میں نماز جعمہ کے روح پرور اجتماع میں شرکت کرنے سے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کے باوجود کئی ہزار افراد تمام رکاروٹوں کو توڑ کر نماز جمعہ میں شریک ہوئے۔

15آوریل
روزہ رکھنے سے کورونا کا خطرہ نہیں بڑھتا،عالمی ادارۂ صحت

روزہ رکھنے سے کورونا کا خطرہ نہیں بڑھتا،عالمی ادارۂ صحت

مشرقی بحیرہ روم کے لئے عالمی ادارۂ صحت کے ریجنل مینیجر احمد المنظری نے یہ واضح کیا ہے کہ اب تک ایسے ثبوت و شواہد کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے کہ روزہ رکھنے سے کورونا میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحتمند افراد (مطمئن ہو کر) روزہ رکھ سکتے ہیں.

04آوریل
بحرین؛ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے+ تصاویر

بحرین؛ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے+ تصاویر

بحرینی عوام خصوصا سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ کی جیلوں میں قید 60 افراد سے زیادہ کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن کا کوئی علاج معالجہ نہیں کروایا جا رہا ہے۔

14مارس
کورونا میں اضافہ؛ خیبر پختونخوا میں بازار 8 بجے بند کرنے اور تقریبات پر پابندی کا حکم

کورونا میں اضافہ؛ خیبر پختونخوا میں بازار 8 بجے بند کرنے اور تقریبات پر پابندی کا حکم

پنجاب کے بعد اب خیبر پختون خوا میں بھی کورونا کیسز بڑھنے پر مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں بازار 8 بجے بند رنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

05مارس
حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد شیخ مہدوی کو نجف اشرف میں سپرد خاک کردیا گیا +تصاویر

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد شیخ مہدوی کو نجف اشرف میں سپرد خاک کردیا گیا +تصاویر

استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف اور آیت اللہ العظمی فیاض کے دفتر کے سربراہ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد جواد مہدوی مرحوم کو حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مراجع عظام اور علمائے کرام کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

01مارس
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف نے حالیہ لاک ڈاون کے دوران (1500) سے زیادہ فوڈ پیکٹس متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف نے حالیہ لاک ڈاون کے دوران (1500) سے زیادہ فوڈ پیکٹس متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے ہیں

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے اپنی سابقہ ​​مہمات کے تسلسل میں کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائنز پر موجود سیکیورٹی فورسز جو کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے لئے احتیاطی لاک ڈاون کے دوران خدمات پیش کر رہے تھے، کو بھی سینکڑوں فوڈ پارسلز مہیا کئے تھے۔