9

وسیم رضوی کے باطل عقیدے اور اللہ کے کلام کی تردید کو ہر شیعہ فقیہ مجتہد اور عالم، کفر سمجھتا ہے، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 13476
  • 16 مارس 2021 - 12:04
وسیم رضوی کے باطل عقیدے اور اللہ کے کلام کی تردید کو ہر شیعہ فقیہ مجتہد اور عالم، کفر سمجھتا ہے، علامہ امین شہیدی
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مکتب تشیع نے اس خباثت کے مقابلے میں بیداری آگاہی اور شعور کا بھرپور مظاھرہ کیا اور اس ایشو پر پاکستان اور ھندوستان سمیت دنیا بھر کے تمام شیعہ علماء اور دانشور اکابر کے یکساں موقف اور بیانیہ نے اس ھندو صہیونی گٹھ جوڑ اور سازش کو بے نقاب اور ناکام بنادیا ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک بار پھر بہارتی ایجینسیزکے پئےرول پر کام کرنے والے ایک بدبو دار سیاہ ماضی کے حامل انڈین شھری مرتد وسیم رضوی کی ایک اور قبیح جسارت سامنے آئی ہے.اس شخص نے قرآن کریم کی سچائی اور حقانیت کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرکے 26 آیتوں کو قرآن سے نکالنے کامطالبہ کیا ھے جو اُس مرتد کے بقول اللہ کی آیات نھیں اور ان آیات سے دھشت گردی کو فروغ ملتا ہے.

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع نے اس خباثت کے مقابلے میں بیداری آگاہی اور شعور کا بھرپور مظاھرہ کیا اور اس ایشو پر پاکستان اور ھندوستان سمیت دنیا بھر کے تمام شیعہ علماء اور دانشور اکابر کے یکساں موقف اور بیانیہ نے اس ھندو صہیونی گٹھ جوڑ اور سازش کو بے نقاب اور ناکام بنادیا ہے جس کی کامیابی کا خواب اسلام دشمن طاقتیں دیکھ رہی تھیں. وسیم رضوی کے باطل عقیدے اور اللہ کے کلام کی تردید کو ھر شیعہ فقیہ مجتھد اور عالم، کُفر قرار دیتا ھے اور اسلام سے کھلی دشمنی سمجھتا ہے

انہوں نے کہا کہ اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے لئے جو کردار اس سے پہلے سلمان رشدی ملعون اور تسلیمہ نسرین ملعونہ نے ادا کیا وہی کردار آج وسیم رضوی ملعون ادا کررھا ھے اور ان سب ملعونوں کی پشت پر وہی طاقتیں کارفرما ھیں جو پوری دنیا میں اسلام کو دھشت گردی سے جوڑ کر اللہ کے دین کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں. وسیم رضوی آج کا سلمان رشدی ہے جس طرح سلمان رشدی مسلمان نہیں تھا اسی طرح وسیم رضوی اسلام سے خارج ہے.

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ بہارت میں اس مرتد کے اہلِ خانہ نے بھی اُس سے اظہارِ براءت کیاہے اور لکھنو کی شیعہ مسلمان برادری نے بھی اس شخص کی پہلے سے معین کردہ قبر کی جگہ کو منھدم کرکے اس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے. یہ اللہ کی رحمت ہے کہ وہ شیطان کی سازش سے بھی اپنے مومن بندوں کو خیر فراہم فرما دیتا ہے, آج کے حالات میں اس سے بڑھ کر کیا خیر ہوگی کہ شیعہ سنی آپسی اتحاد اور آپس میں ایک اُمتِ مسلمہ بنے رہنے کے احساس سے قریب ہوئے, بحمد اللہ پوری دنیا میں پھیلے ھویے مکتب تشیع کے تمام اکابر اور شیعہ برادری,قرآن کریم کے خلاف اس نجس اقدام پر وسیم کے خلاف متحد ہے.

انہوں نے آخر میں کہا کہ لکھنو میں تحفظِ قرآن مجید کے نام سے ایک عظیم اجتماع بھی منعقد ہوا, جس میں شیعہ سنی دونوں مکاتب فکرکے علمائے کرام نے دو مومن بھائیوں کی طرح جمع ھوکر اس فتنہ کے خلاف بھرپور کردار ادا کیایہ بھی ان مسلمانوں پر اللہ تعالی کی رحمت کا مظھر ھےپاکستان میں بسنے والے تمام شیعہ مسلمان وسیم رضوی کے اس کافرانہ عمل سے برائت کا اظھار کرتے ھیں. ھماری گذارش ھے کہ تمام مسلمان اپنی صفوں میں بھائی چارے محبت اور وحدت کی فضاء قائم رکھیں کیونکہ ھم اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے سے ہی ایسے یہودی و ھندوانہ فساد اور سازش کا مقابلہ کرسکتے ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13476