14

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور علامہ عارف حسین واحدی کی جی بی ھاؤس میں ملاقات

  • News cod : 13518
  • 18 مارس 2021 - 7:37
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور علامہ عارف حسین واحدی کی جی بی ھاؤس میں ملاقات
جی بی کے آئینی حقوق اورخطے سے عوامی مشکلات ،محرومیتوں کےازالے اور باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کےسیکریٹری جنرل اور پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ علامہ فرحت عباس جوادی بھی مرکزی سیکریٹری جنرل کے ہمراہ تھے۔

علامہ عارف واحدی نے ان کووزیراعلی بننے پر مبارک باد پیش کی۔جی بی کے آئینی حقوق اورخطے سے عوامی مشکلات ،محرومیتوں کےازالے اور باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ عارف واحدی نے جی بی اسمبلی کی طرف سے جی بی کو صوبہ بنانے کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی قیادت میں ہم نے جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے مسلسل جدوجہد کی ہے اور اب بھی ہماری کوششیں جاری ھیں امید ہے ہم سب ،کی مشترکہ کاوشوں سے جلد اس خطے کو اپنے آئینی حقوق ملیں گے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی ان کو نمائندگی ملے گی ،اور اس خطے کے عوام کی محرومیتیں ختم ہوں گی۔ امید ہے قومی اسمبلی میں بھی جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے جلد آئینی ترمیم منظور کر لی جائے گی-
وزیر اعلی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ اسلامی تحریک کا خطے کی سیاست اور عوامی حقوق کے لئے اہم کردار ھے،علامہ سید ساجد علی نقوی کا پورے ملک اور خاص کر گلگت بلتستان میں انتہائی اھم اور مثبت رول ھے ہماری توقع ہے کہ ھم سب ملکر خطے کے استحکام،ترقی اور آئینی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دونوں راہنماؤں میں مزید رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13518