7

محبت امام حسین ع کو ایک بڑی سعادت ہے، علامہ انور علی نجفی

  • News cod : 13612
  • 19 مارس 2021 - 20:18
محبت امام حسین ع کو ایک بڑی سعادت ہے، علامہ انور علی نجفی
جب کسی کا دل محبت حسین ع سے مزین ہو جائے تو پھر وہ شخص راہ حسینی میں نکلتے ہوئے اپنی جان، مال اور کسی چیز کی پروا نہیں کرتا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ولادت باسعادت نواسہ رسول ص، جگر گوشہ بتول س، ثانی حیدر کرار ع، محافظ اسلام، فخر انبیاء، تاج اوصیاء، سید الشھداء حضرت امام حسین ابن علی علیہما السلام کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعة الکوثر میں جشن میلاد کی ایک نورانی محفل سجائی گئی۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے استاد جامعہ علامہ انور علی نجفی نےکہا محبت امام حسین ع کو ایک بڑی سعادت ہے شرکاء کو حب حسین ع کے تقاضوں پر پورا اترنے کی تاکید و نصیحت فرمائی۔ انہوں نے فرمایا دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز محبت حسین ع ہے۔جب کسی کا دل محبت حسین ع سے مزین ہو جائے تو پھر وہ شخص راہ حسینی میں نکلتے ہوئے اپنی جان، مال اور کسی چیز کی پروا نہیں کرتا۔
کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر محفل میں مکمل طور پر ایس او پیز کا خیال رکھا گیا اور پروگرام کا دورانیہ مختصر رکھا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13612