8

ایران کے جنوب مشرق میں دہشت گردانہ حملے میں ایک شہید اور 3 زخمی+تصاویر

  • News cod : 13807
  • 21 مارس 2021 - 15:48
ایران کے جنوب مشرق میں دہشت گردانہ حملے میں ایک شہید اور 3 زخمی+تصاویر
سپاہ پاسداران کی زمینی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں ایک دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی زمینی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں ایک دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی استکباری دہشت گرد گروہ کے ذریعے یہ دھماکہ اتوار کی صبح ساڑھے نو بج کر سراوان کے ایک چوک میں ہوا جس میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13807