6

شب برأت پر مسلمانوں کی ظالم سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 13822
  • 21 مارس 2021 - 22:25
شب برأت پر مسلمانوں کی ظالم سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، ثروت اعجاز قادری
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ قبرستانوں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا کام متعلقہ ادارے ہنگامی طور پر کریں، قبرستانوں کے قریب سیورج کے پانی کی نکاسی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقدس رات شب برأت رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں والی ہے، شب برأت پر قبرستان جانا سنت مبارک ہے، عوام مقدس رات کو قبرستان جا کر اپنے پیاروں کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں، قبرستانوں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا کام متعلقہ ادارے ہنگامی طور پر کریں، قبرستانوں کے قریب سیورج کے پانی کی نکاسی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے، عوام شب برأت کی مقدس رات کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں، اس مقدس رات میں اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں، کشمیریوں، فلسطینیوں اور برما کے مسلمانوں کی ظالم و جبر سے نجات کیلئے دعائیں کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سے اجلاس کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے خاتمے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہر فرد کا قومی و اخلاقی فرض ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک کے استعمال کو لازم کرلیں، وضو کورونا وائرس کا اینٹی بائیوٹک علاج ہے، دن میں کئی بار وضو کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کورونا وباء کے خاتمے کیلئے پوری قوم نے مثبت و مثالی کردار ادا کیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شب برأت کی مقدس رات مزارات اولیاء کھولنے کے احکامات کرے، کیونکہ اس مقدس رات میں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان ملک بھر میں قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ لائٹنگ کے انتظامات کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطے کریں اور قبرستان جانے والے زائرین کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطے کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13822