15

23 مارچ ایک تاریخ ساز دن ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 14087
  • 24 مارس 2021 - 0:55
23 مارچ ایک تاریخ ساز دن ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی
23 مارچ کے دن برصغیر کے تمام مسلمانوں نے اسلامی سوچ کے ساتھ ایک منفرد راہ کا تعین کیا اور 7 سال میں اسے حاصل کرلیا. 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ23 مارچ کے دن برصغیر کے تمام مسلمانوں نے اسلامی سوچ کے ساتھ ایک منفرد راہ کا تعین کیا اور 7 سال میں اسے حاصل کرلیا.

قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں برصغیر کے غیور اور با ھمت مسلمانوں نے ایمان اتحاد اور تنظیم کی قوت سے ایسا عظیم اور خوبصورت ملک پاکستان حاصل کیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال ، مشاہیر پاکستان اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کا ثمر ایک اسلامی مملکت وجود میں آئی آزادی کی سمت کا تعین ایک تاریخ ساز مرحلہ تھا، ان عظیم قربانیوں کا ثمر آزاد فضاوں کی صورت ہمیں ملا ہے ایک جدید، فلاحی، اسلامی، خوشحال مملکت کے قیام کا مقصد حاصل کرنے کے لئے محمد و آل محمدؐ کی تعلیمات اور نظریات کو اپنانا ہوگا ہم قرارداد قیام پاکستان کے مقاصد کو تحریک پاکستان کے جذبے اور کردار سے ہی حاصل کرسکتے ہیں ہم اپنے آبادواجداد، مشاہیر پاکستان اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ہم آج آزاد ہیں آخر میں دعا ہے کہ پروردگار عالم بحق اھلبیتؑ وطن عزیز پاکستان کو ایک جدید ترقی یافتہ، خوش حال اور غربت سے پاک ملک بنائیں اور اس کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14087