14

آیۃ اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ صدر منتخب ہونا یہ انکی مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت، مولانا کرم علی مشہدی

  • News cod : 14099
  • 24 مارس 2021 - 12:33
آیۃ اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ صدر منتخب ہونا یہ انکی مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت، مولانا کرم علی مشہدی
حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ منتخب ہونا یہ انکی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور قوم و ملک کیلئے شاندار اور مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت اور نتیجہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان اور صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ حجۃ الاسلام مولانا کرم علی حیدری المشہدی نے حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کو دوبارہ بلا مقابلہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مادر علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں پاکستان کے علمائے کرام اور مدارس کے ذمیداران نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان الیکشن میں شرکت کی اور اس الیکشن میں بلامقابلہ مفسر قرآن،استاذ الاساتذہ، پاکستان کی بزرگ اور علمی شخصیت حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے آئندہ پانچ سالوں کیلئے پھر بھی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ منتخب ہونا یہ انکی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور قوم و ملک کیلئے شاندار اور مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت اور نتیجہ ہے۔

میں عینی شاہد ہوں کہ اِس بزرگ عالم دین نے بہت ہی کم آرام فرمانے کے علاؤہ اپنی جان و صحت کی پرواہ کیئے بغیر عرصۂ دراز سے ہمیشہ بلاتفریق قوم و ملت کو متحد اور منظم اور منضبط اور طلاب عزیز اور مدارس علمی و حوزہ ھائے علمیہ کیلئے بے نظیر و باکمال بیشمار خدمات انجام دی ہیں اور اب تک الحمدللہ خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔

اس عظیم الشان پُر مسرت موقعے پہ میں اپنے محسن، استاذ الاساتذہ،مفسر قرآن حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کی خدمت اقدس میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تمام علمائے کرام اور پاکستان کے مدارس علمیہ کے ذمیداران کی خدمت میں خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں کما فی السابق(مفسر قرآن،محسنِ ملت حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید صفدر حسین نقوی النجفی اعلی اللہ مقامہ کے اس فانی جہان سے دار ابدی کی طرف انتقال فرمانے بعد سے لیکر ابتک) اس مرتبہ بھی حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کو وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے صدر منتخب فرمایا ہے۔

دعاہے کہ خداوند متعال علمائے حقہ و مراجع تقلید عظام کا سایۂ الفت و محبت ہم سب کے سروں پہ قائم و دائم رکھے۔
اللہم آمین یارب العالمین بحق ن والقلم والشہداء و الصالحین و الصدقین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14099