20

معروف ایرانی خطیب شیخ حسین انصاریان کی آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 14168
  • 25 مارس 2021 - 15:23
معروف ایرانی خطیب شیخ حسین انصاریان کی آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ملاقات
ایرانی معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی ہے۔

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے مشہور ایرانی خطیب حجۃ الاسلام شیخ حسین انصاریان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں و خطباء منبر حسینی کی عظمت اور منزلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت علیہم السلام سے وارد ہونے والی احادیث نے جوبلند مرتبے کی جانب اشارہ کیا ہے اس پر ہرمومن کو فخر کرنا چاہئے یہی حدیثیں ہیں کہ جو مومنین کے دلوں کو محبت امام حسین علیہ السلام سے منور کئے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14168

ٹیگز