14

تصویری رپورٹ| شب نیمہ شعبان مسجد جمکران کے روح پرور مناظر

  • News cod : 14418
  • 29 مارس 2021 - 16:15
تصویری رپورٹ| شب نیمہ شعبان مسجد جمکران کے روح پرور مناظر
نیوز ایجنسی "وفاق ٹائمز" کی جانب سے ہم اپنے تمام قارئین کرام کی خدمت میں 15 شعبان ولادت با سعادت فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

پندرہ شعبان دو سوپچپن ہجری قمری میں فرزند رسول منجی عالم بشریت امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ہوئی۔ امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت کی چودھویں اور سلسلہ امامت کی بارہویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون ہیں۔ آپ کے متعلق نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیشمار پیشینگوئیاں فرمائی ہیں – رسول اکرم (ص) فرماتے ہیں قائم میری اولاد میں سے ہوگا اس کا نام میرا نام ہوگا – آنحضور (ص) نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہور آخری زمانہ میں ہوگا اور حضرت عیسی ان کی امامت میں نماز ادا کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14418