5

علامہ شیخ نوروز علی کے ارتحال کی خبر مدارس دینیہ کے لئے انتہائی غمناک ہے، حجت الاسلام جسکانی

  • News cod : 14790
  • 04 آوریل 2021 - 14:24
علامہ شیخ نوروز علی کے ارتحال کی خبر مدارس دینیہ کے لئے انتہائی غمناک ہے، حجت الاسلام جسکانی
علامہ شیخ نوروز نجفی ایک طویل مدت تک دین مبین اسلام کی تعلیمات سے سینکڑوں تشنگان علوم قرآن وحدیث کو سیراب فرماتے رہے۔ پوری بابرکت زندگی خدمتِ علم و علماء میں صرف کردی اور اپنے پیچھے ایک عظیم علمی سرمایہ اپنے باکردار شاگردوں اور مدارس دینیہ کی صورت میں چھوڑا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر و پرنسپل جامعہ امام علی رضا حجت الاسلام موسی رضا جسکانی نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ شیخ نوروز علی نجفی ایک عظیم اور ممتاز عالم دین تھے، شیخ نوروز علی نجفی کے ارتحال کی خبر مدارس دینیہ کے لئے انتہائی غمناک ہے ۔آپ ایک طویل مدت تک دین مبین اسلام کی تعلیمات سے سینکڑوں تشنگان علوم قرآن وحدیث کو سیراب فرماتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ نوروز نجفی نے اپنی بابرکت زندگی خدمتِ علم و علماء میں صرف کردی اور اپنے پیچھے ایک عظیم علمی سرمایہ اپنے باکردار شاگردوں اور مدارس دینیہ کی صورت میں چھوڑا ہے۔
ہم اس دکھ اور غم میں ان کے خانوادہ، شاگردان، علمائے کرام طلاب محترم مراجع تقلید اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم قبلہ محترم کے درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14790