23

علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علامہ شیخ محسن علی نجفی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 14852
  • 05 آوریل 2021 - 1:42
علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علامہ شیخ محسن علی نجفی کا تعزیتی پیغام
بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کا انتقال ایک سانحہ ہے مرحوم نے اپنی پر برکت زندگی میں لائق طالبعلموں کی تربیت کی مدرسہ جعفریہ کراچی کو ایک خاص معیار کے ساتھ چلایا اور بڑی تعداد میں لائق طالبعلم وہاں سے فارغ ہوئےآپ کی رحلت سے علمی حلقوں میں ایک بہت وسیع خلاء پیدا ہوگیا ہے اور تعلیمی حلقوں میں اداسی چھا گئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کے سانحہ ارتحال پر سربراہ جامعہ الکوثر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محسن علی نجفی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسمہ تعالی

حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کا انتقال ایک سانحہ ہے مرحوم نے اپنی پر برکت زندگی میں لائق طالبعلموں کی تربیت کی مدرسہ جعفریہ کراچی کو ایک خاص معیار کے ساتھ چلایا اور بڑی تعداد میں لائق طالبعلم وہاں سے فارغ ہوئےآپ کی رحلت سے علمی حلقوں میں ایک بہت وسیع خلاء پیدا ہوگیا ہے اور تعلیمی حلقوں میں اداسی چھا گئی ہے۔

خداوند متعال آپ کو اعلی علیین میں معصومین علیہم السلام کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے۔

مدرسہ جعفریہ کے اساتذہ اور طلاب اور آپ کے خاندان کے افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ تعالی سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

محسن علی نجفی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14852