5

حکومت کا رمضان میں مساجد کے لیے ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 14889
  • 05 آوریل 2021 - 16:40
حکومت کا رمضان میں مساجد کے لیے ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ
رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اور حکومت نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کی مساجد کے لیے حکومت کا ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اور حکومت نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کی مساجد کے لیے حکومت کا ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالےسے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سر براہی میں گورنرز. وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری صوبائی افسران اور علماء کی ویڈیو کانفرنس ہوئی، جس میں صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں علماء کا بھی اہم کردار ہے اور ہم ان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، کورونا سے بچائو کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے علمائے کرام حکومتی اداروں سے تعاون کریں اور بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں، حکومت مساجد کو بند نہیں کر نی چاہتی لیکن ہم نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے جس کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے، مساجد اور مدار س کے حوالے سے تمام فیصلے علماء کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14889