12

ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں+تصاویر

  • News cod : 14892
  • 05 آوریل 2021 - 17:32
ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں+تصاویر
پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر خان محمود آصف نے بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے ریجنل کمانڈر ریئر ایڈمرل جعفر تذکر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

وفاق ٹائمز، پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر خان محمود آصف نے بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے ریجنل کمانڈر ریئر ایڈمرل جعفر تذکر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ریئر ایڈمرل جعفر تذکر نے کہا ہے کہ اس قسم کی ملاقاتوں کا مقصد ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور مشترکہ فوجی مشقوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر ہم آہنگی کے نتیجے میں مشترکہ بحری اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور خطے میں بحری جہاز رانی کے تحفظ کے لئے ایرانی اور پاکستانی بحریہ کو اپنے عزم و حوصلے کے مظاہرے کا موقع ملے گا۔
ریئر ایڈمرل جعفر تذکر کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں اور بحری معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ منظم تبادلہ خیال کا پیغام یہ ہے کہ آبنائے ہرمز اور شمالی بحر ھند کے اسٹریٹیجک علاقے کی سلامتی کو خطے کے ملکوں کے تعاون سے ہی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ایڈمر خان محمود آصف نے اس موقع پر کہا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بحریہ ایرانی بحریہ کے ساتھ عسکری تعاون کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور ہم مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کی غرض سے بندر عباس پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14892